• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا جشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کا استقبال و شرکت، استقبالی کیمپ لگائے گئے

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں ضلعی صدر مولانا قاسم جعفری، مولانا نصیر موسوی، ڈویژنل سیکرٹری سید محمود نقوی سمیت مرکزی عہدیداران کے ہمراہ سمیت اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی جبکہ علامہ عارف حسین واحدی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ میلاد النبی ؐ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے قوم نے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیاہے، امہ کے تمام مسائل کا حل وحدت میں مضمر ہے، اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دے کر نہ صرف پاکستان مستحکم ہوگا بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی شامل ہوسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کا استقبال و شرکت کی اور اس سلسلے میں میلاد کے ر وٹس پر استقبالی کیمپس کا انعقاد کیاگیااسی سلسلے میں راولپنڈی میں مرکزی عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کے استقبال کیلئے ٹرنک بازارسمیت دیگر جگہوں پرکیمپس کا انعقاد کیاگیا ۔ ٹرنک بازار میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں ضلعی صدر مولانا قاسم جعفری، مولانا نصیر موسوی، ڈویژنل سیکرٹری سید محمود نقوی سمیت مرکزی عہدیداران کے ہمراہ سمیت اعلیٰ سطحی وفد نے عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کا استقبال کیا اس موقع پر علماء کرام و تنظیمی عہدیداران و سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے اور عاشقان مصطفیٰ ؐ کا قافلوں کا تاریخی استقبال کیا گیااور اس پر مسرت موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے وفد کے ہمراہ انجمن تاجران سمیت دیگر تنظیموں و ا نجمنوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا اور عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں باقاعدہ شرکت کی جس پر انجمن تاجران کے عہدیداران و اہل سنت مکتب فکر کے علماء کرام نے گرم جوشی سے ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں، میلاد النبیؐ اور محرم الحرام کے ایام میں مسلمانوں کی شرکت محمدؐ آلؑ محمدؐ سے محبت کا اظہار ہے۔ اور پیغمبر اکرم کی زندگی کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپ ؐ عالم اسلام کے اتحاد کا مرکز اور نبیؐ وحدت ہیں آپکی ذات مبارکہ ہمیں اخوت، بھائی چارے ، وحدت اور محبت کا درس دیتی ہے اور ہر قسم کے لسانی، علاقائی، فروعی اور جزوی و ذاتی اختلافات و تعصبات کی نفی کی اور انہیں نظر انداز کرنے کا حکم فرمایا۔ دور حاضر میں سیرت نبوی ؐ کو خاص طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایک تکفیری گروہ مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے میں مصروف ہے تمام مسلمان متحد ہو کر انکے تمام عزائم خاک میں ملادیں۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ نبی اکرمؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات اور تعصبات کے خاتمہ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ عید میلا دالنبی ؐ اور ہفتہ وحدت ہمیں اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ ہم ان مبارک ایام میں پیغمبر اکرمؐ کی سیرت سے صحیح استفادہ کریں اور تمام اسلامی مکاتب اور مسالک کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے باہم ملکر مشترکات کو بنیاد بنا کر اجتماعی پروگرام کریں اور باہمی محبت و رواداری کو فروغ دیں