• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی دورہ پاراچنار کی مختصر رپورٹ

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پارا چنار کا ایک تفصیلی دورہ کیا 13مارچ 2016مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی پاراچنار پہنچے اصوبائی صدر خیبر پختونخواہ علامہ حمید حسین امامی اور کارکنان بھی ہمراہ تھے مجلس علماء شیعہ کے اراکین نے استقبال کیا اور مختلف شخصیات نے وفود کی شکل میں ملاقاتیں کیں اس کے بعد مرکزی انجمنِ حسینیہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا مرکزی خطیب حسینیہ علامہ فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی انجمنِ انصار حسین کے دفتر کا دورہ کیا ان کے فلاحی امور کے حوالے سے گفتگو ہوئی مختلف مومنین اور شہداء کے گھروں پر آمد مومنین کی فاتحہ خوانی کی اور تعزیتیں کیں سابق سینیٹر تحریک جعفریہ پاکستان و سرپرست مدرسہ آیت اللہ خامنہ ای علامہ عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی بڑے وفد کے ہمراہ جامعہ آیت اللہ خامنہ ای آمد ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا علامہ سید صفدر علی نقوی النجفی مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ حامد علی روحانی صوبائی نائب صدر بھی ہمراہ تھے مجلس علماء اہلیبیت اور شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس موقع پر مختلف اداروں کے طالب علم اور علماء کرام موجود تھے علامہ عابد حسین الحسینی  بھی ہمراہ تھے پاراچنار کے صدر علامہ باقر حیدری اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا پاراچنار میں موجود تنظیموں اور انجمنوں کے مختلف وفود کی ملاقاتیں ہوئیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام پہنچایا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو ہوئی اور ملکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تنظیمی پالیسی بیان کی گئی پیواڑ پہنچنے پر اہل پیواڑ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا علماء کرام کے بڑے وفد کے ہمراہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے مزار پر حاضری دی شہید قائد کی خدمات اور ان کے جانشین علامہ ساجد علی نقوی کی خدمات اور ن کے مشن کے تسلسل کو بیان کیا گیا اور آئندہ بھی ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے عہد کیا گیا