• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،علمائے کرام اور تنظیمی احباب نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر خوش آمدید کہا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان۔

*شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے مرکزی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا*

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،علمائے کرام اور تنظیمی احباب نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کے تنظیمی دورہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ،مولانا رمضان نعیمی،سابق ضلعی صدر مولانا کاظم مطہری،تحصیل پہاڑ پور آرگنائزر مولانا حسن وحیدی،تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی و دیگر علمائےکرام اور تنظیمی احباب نے خطاب کیئے۔

مرکزی وفد نے دورہ کے موقع پر علمائے کرام،معززین ڈیرہ کے ساتھ ملاقاتیں کی۔اور کوٹلی امام حسین میں الکوثر سکول اینڈ کالج،دارالثقافہ اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔

مرکزی وفد میں علامہ شبیر حسن میثمی،فیاض حسین مطہری،۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا رمضان نعیمی شامل ہیں۔