ڈیرہ اسماعیل خان ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کی موجودہ صورت حال ،شہداء کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاورں کی گرفتاری کا مطالبہ، خانوادہ شہداء کی مالی معاونت اور کوٹلی کوٹلی حسین کے مسئلہ پر بات چیت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے کافی لوگ پکڑے ہوئے۔ اور انشااللہ بہت جلد اصل قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ وہ جہاں کہیں بھی ہونگے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔