جعفریہ پریس شیعہ – علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے ایک پیغام میں سرزمین لیہ کے غیور مومنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لائق تحسین ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس پر کٹھن اور پر آشوب دور میں فرزند مولاعلی (علیہ السلام) و بی بی زہرا (سلام اللہ علیہا )قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا اس قدر والہانہ ، تاریخی اور عظیم الشان استقبال کر کے نظام ولایت کی تابع داری اور ان سے محبتوں کا ثبوت پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا جامعۃ الفاطمہ (علیہا سلام) میں تاریخی اور طاغوت شکن خطاب پوری ملت تشیع کیلئے مشعل راہ ہے اور ہم اپنے محبوب قائد کو یقین دلاتے ہیں کہ ملت جعفریہ پاکستان بس ان کے ایک اشارہ کے منتظر ہے ۔جب بھی قومی قیادت سے اشارہ ملے تو ان شاء اللہ پوری ملت لبیک کہتے ہوئے میدان میں آمادہ و تیاز نظر آئے گی ۔