تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس زہرا اکیڈمی میں منعقد ہوا

رپورٹ جعفریہ پریس شیہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس کراچی میں قائم زہرا اکیڈمی میں منعقد ہوا اجلاس میں کراچی بھر کے تمام اضلاع کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اجلاس کی صدارت شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کی اس اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی بھی موجود تھے اجلاس 24ستمبر کو کراچی نشترپارک میں منعقد ہوانے والی تحفظ عزا کانفرنس کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور معاملات کو حتمی شکلچدی گئی اس اہم اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسنین مہدی ، مولانا جعفر سبحانی،یعقوب شہباز ،ولانا فیاض مطہری،مسلم رضا جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن سمیت دیگر علماء کرام و تنظیمی عہدیداران موجود تھے