کراچی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب برادر حسنین مہدی کے ہمراہ ایف سی ایریا امام بارگاہ در عباس کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں امام بارگاہ کے قریب حملے میں شہید ہونے والے کمسن سرفراز کے والدین سے ملاقات شہید سرفراز کے والدین کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے تعزیت پیش کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر امام بارگاہ کے متولی شمیم نقوی صاحب بھی موجود تھے شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی شمیم نقوی سے علاقائی صورتحال پر گفتگو اور مکمل تعاون کی یقین دہانی.