تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شعور این جی و اور ڈیرہ پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ امن کانفرنس میں خطاب کیا

جعفریہ پریس  شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شعور این جی و  اور ڈیرہ پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ امن کانفرنس میں  پریس کلب ڈیرہ اسماعیل خان سے امن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہو رہی ہے یہ جہالت، غربت اور بیروزگاری کا نتیجہ ہے۔ حکومت نے آج تک اس بیماری کو ختم کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ حکمران اور علماء کرام اس جہالت اور غربت کو ختم کرنے میں بہت بڑاکردار ادا کر سکتے ہیں لیکن آج تک ان مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا ہمارے ملک میں صحت بک رہی ہے، علم بک رہا ہے۔ انصاف و عدالت کا نام و نشان تک نہیں۔ حکمرانوں نے جزا و سزا کے عمل کو کالعدم کرار دے دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دہشت گرد وں کو سزا کا کوئی خطرہ نہیں اور وہ دندناتے پھر رہے ہیں ۔یہاں تک کہ ملک و قوم کے محافظ آلہ ادارے بھی ان دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں۔
علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسے علمی ادارے بنائے جائیں جہاں غریبوں کو بھی دسترس حاصل ہواور جہالت کا خاتمہ ہو۔ اور ملک میں کارخانے اور فیکٹریاں لگا کر غریبوں کو روزگار مہیا کیا جائے تاکہ دہشت گردی کی اس لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔