تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر کا دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کا دورہ،مسٗولین سے دفتر سےملاقات

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر کا دفتر قائد ملت قم کا دورہ، مسؤلین دفتر کے ساتھ ملکی وبین الاقوامی معاملات پر مفصل گفتگو
(قم المقدسہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور جید عالم دین علامہ محمد رمضان توقیر صاحب نے 2 نومبر بروز جمعرات کو دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ کیا. نمائندہ قائد و مدیر دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی نے کابینہ کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا. علامہ رمضان توقیر صاحب نے مدلل انداز میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل بیان کیے اور مملکت خداداد پاکستان کے استحکام کیلئے قیادت کی خدمات کو بیان کیا اور زائرین کی مشکلات، امن وامان، تحریک جعفریہ پر پابندی، لاپتہ افراد کے معاملات، عالمی سطح پر اتحاد امت کی ضرورت، عزاداری کے خلاف سازشوں سمیت اھم معاملات پر مفصل گفتگو کی اور ملکی تازہ ترین صورتحال اور مراکز علمی کی پیشرفت سمیت اھم موضوعات کے بارے میں شرکاء کے سوالات کے نہایت ہی عمدہ انداز میں جوابات دیئے