جعفریہ پریس – کراچی شیعہ علما کونسل اور جعفریہ یوتھ کراچی کی جانب سے تنظیمی القدس کانفرنس اور دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں جعفریہ الائنس، شیعہ ایکشن کمیٹی اورتنظیم عزا سمیت دیگر ملی تنظیموں کے عھدہداران نے شرکت کی جبکہ شیعہ علما کونسل سندھ کے صوبائی صدر حجت الاسلام علامہ شیخ محمد باقر نجفی ، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عبّاس تقوی، کراچی ڈویژنل صدر علامہ جعفر سبحانی ، کراچی ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ فیاض مطہری ، علامہ عابد عرفانی ، برادر حسنین مہدی اوربردار ندیم بھائی نے بھی خصوصی شرکت کی