جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح خیرپور سندھ میں بھی شیعہ علما کونسل کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پرامام بارگاھ قصر حسینی سے چھتری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی- ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل خیرپور کے ضلعی صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی قمی اورسید امتیاز حسین شاھ نے کی جس میں شیعہ علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ اور دیگر مقامی تنظیموں کے کارکنان سمیت شیعہ سنی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی – شیعہ علما کونسل خیرپور کی جانب سے مرکزی یوم القدس احتجاجی ریلی امام بارگاھ قصر حسینی سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چھتری چوک پہنچ کرعلامتی دھرنے کی صورت اختیار کرگئی – اس موقع پر مظاہرین سے شیعہ علما کونسل خیرپور کے ضلعی صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی قمی اورسید امتیاز حسین شاھ نے خطاب کیا- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردھ امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور آخرمیں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے قراداد بھی پیش کی گئی جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے-