• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

شیعہ علما کونسل پاکستان گلگت کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت علامہ شیخ مرزا علی صوبائی سیکرٹریٹ پونیال روڈ میں منعقد ہو ا

جعفریہ پریس شیعہ علما کونسل پاکستان  گلگت کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت علامہ شیخ مرزا علی صوبائی سیکرٹریٹ پونیال روڈ میں منعقد ہو ا  اجلاس میں علماء کرام ، یونٹ صدور اور تنظیمی عہدے داران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ تحریک جعفریہ سے پابندی کا اٹھ جانا نیک شگون ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے نے ثابت کیا کہ ہم ایک پر امن قوم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ پر پابندی کے دوران بھی اسلامی تحریک کے پلیٹ فارم سے کام جاری رہا اور شیعہ علما ء کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی جدوجہد جاری رہی ۔ بعض عناصر نے تحریک جعفریہ کیلئے مشکلات پیدا کیں مگر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ و سیاسی حکمت علمی کی وجہ سے مشکلات کا مقابلہ کیا ۔ تحریک جعفریہ نے اپنے26سالوں میں جو کردار ادا کیاانکو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک جعفریہ ایک فکر اور ایک نظریہ ہے اور ملت جعفریہ کا قومی و ملی پلیٹ فارم ہے جو ملت تشیع کے سیاسی و مذہبی حقوق کے لئے کوشاں ہے جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے اور یہ وہی قومی پلیٹ فارم ہے جو مرجعیت کا قائل ہے اور نظام ولایت فقیہ سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی آج آگر زندہ ہوتے تو کتنے خوش ہوتے مگر آج وہ اپنے لحد میں بھی خوش ہونگے ۔ آپ نے کہا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی تنظیمی دورہ پر سکردو آئے ہوئے ہیں گلگت میں ان کو خوش آمدید کہا جائیگا اور دورہ گلگت خالصتاٰ تنظیمی رکھا جائیگااور تنظیمی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا