تازه خبریں

صدر مملکت امن کے قیام کیلئے قرآنی حکم پرعمل کرتے ہوئے قاتلوں کی سزائے موت کیخلاف رحم کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزا ؤں پرعملدرامد کرائیں،علامہ سید نیاز حسین نقوی

جعفریہ پریس – وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کراچی میں معروف خطیب پروفیسر تقی ہادی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی روکنے میں ناکامی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا آپریشن کے باوجود کراچی میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے، روزانہ شہریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے بے رحم آپریشن کیا جائے۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں بالعموم اور اپنے شہر میں بالخصوص امن کے قیام کیلئے قرآنی حکم پر عمل کرتے ہوئے قاتلوں کی سزائے موت کیخلاف رحم کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزا ؤں پر عملدرامد کرائیں۔