ضلع ملیر میں نکاسی آب کی ابتر صورتحال، گندا پانی سڑکوں پر جمع ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں)
ذرائع ابلاغ کے نمائندہ ملیر پندرہ، سعود آباد، جعفر طیار، بی ایریا کا دورہ کرکے خود دیکھ لیں )وفاقی حکومت، سندھ حکومت، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک حکام نوٹس لیں، ملیر کے لئے جامع ترقیاتی پیکیج دیا جائے(یعقوب شہباز)کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں ترقیاتی کاموں کی جھوٹی داستانیں سنائی جا رہی ہیں وبائی امراض کا پتا لگانا تو دور کی بات ابھی تک ملیر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیڑ صاف نہیں ہوئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام خوش فہمی میں نہ رہیں جھوٹ بول کر ملیر کی عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے سیا سی جماعتیں گزشتہ بیس سالوں سے ملیر کے عوام کو بے و قوف بنا رہی ہیں پانی کی فراہمی سے لیکر نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت تک کے دعوے کئے جاتے ہیں جبکہ عملی طور پر کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آتے عوامی نمائندگان محض میڈیا کوریج اور میڈیا پرکار کردگی دکھانے کیلئے ہی نظر آتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ملیر کے کئی علاقے سیوریج کے پانی سے ڈوبے ہوئے ہیں سڑکیں بالکل ختم ہو چکی ہیں جن پر پیوند کاری کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی حلقہ کے عوامی نمائندے ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے چلے آرہے ہیں کہ ملیر میں سڑکوں پر کارپٹ روڈ ڈالے گئے ہیں اور اسی طرح سفائی ستھرائی کا نظام بھی شدید متاثر ہ ہے جس پرہم میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کے وہ ملیر ٹاؤن اوراس کی آبادیوں کابا قاعدہ دورہ کریں، ملیر سعود آباد ،ملیر پندرہ ،شیش محل ، جعفرطیار،بی ایریا سمیت بہت سے علاقے ہیں جن میں نکاسی آب اورصٖفائی ستھرائی کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا۸۰فیصد بلنگ ریکوری کے با وجود غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے عوام تنگ آگئے ہیں جبکہ ملیر سے منتخب عوامی نمائندگان کی گلیوں میں لوڈ شیڈنگ کا تصور بھی نہیں پایا جاتا یعقوب شہبازنے ڈائریکٹر کے الیکٹرک ،ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت وفاقی حکومت اوروزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کے وہ ضلع ملیر کے ترقیاتی کاموں کی ابتر صورتحا ل کا فوری نوٹس لیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تر جیحاتی بنیادوں پر کاموں کا آغاز کیا جائے ۔