• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

ضلع کرم میں حالیہ دلخراش سانحات انتہائی تشویشناک ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

ضلع کرم میں حالیہ دلخراش سانحات انتہائی تشویشناک ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

ضلع کرم میں حالیہ دلخراش سانحات انتہائی تشویشناک ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
حالیہ سانحات کی اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کرتے ہوئے حقائق منظر عام پر لائے جائیں، قائد ملت جعفریہ
 امن و امان کےلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں جبکہ ان واقعات میں ملوث قاتلوں اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

راولپنڈی /اسلام آبا د05 مئی 2023ء(  جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم میں رونما ہونیوالے حالیہ دلخراش سانحات پر گہری تشویش کےساتھ ان کی شدید الفاظ میں مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی اور عدم برداشت کو لازمی طور پر روکنا ہوگا،ان سانحات کی اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کرتے ہوئے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ان کی روشنی میں علاقے میں امن و امان کےلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں جبکہ ان واقعات میں ملوث قاتلوں اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوںنے ان سانحات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی بلندی درجات کی دعا کےساتھ متاثرہ خانوادوں سے بھی گہرے دکھ اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر و حوصلے کی تلقین بھی کی ۔