• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

عالمی برادری کو جموں کشمیر کے عوام کے درد کا احساس کرنا چاہیے وزیر اعظم عمران خان

عالمی برادری کو جموں کشمیر کے عوام کے درد کا احساس کرنا چاہیے وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوؤیٹر بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو خود لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے اب کشمیریوں کی تکالیف  اور درد کا احساس کرنا چاہیے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بھارتی حکومت کے بدترین جبر کا سامنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت میں مودی حکومت ہندو توا کا  نسل پرست نظریہ نافذ کررہی ہے اور اسن ے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کررکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  حکومت کا جبر و تشدد جاری ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔