جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر منعقدہ علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جاوید اکبر ساقی نے کہا کہ عالمی حالات کے تناظر میں علمائے اسلام کانفرنس کے انعقاد پرعلامہ ساجد نقوی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کو تکفیر، دہشت گردی، انتہا پسندی جیسے اقدامات کا سامنا ہے۔ آج دینی جماعتوں کا فرض بنتا ہے، فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، جیسے قائد ملت اسلامیہ شاہ احمد نورانی نے امت کا درد محسوس کیا اسی انداز میں امت کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے حکمران بتائیں کہ اس ملک میں مزارات پر حاضری دینے والا، امام حسین کا عزادار اور چرچ میں عبادت کرنے والے کو کیوں مارا گیا، حکومت کی ایجنسیاں کس غفلت کا شکار ہیں، ہماری لاکھوں جانیں قربان حرمین شریفین پر، نام نہاد مولوی نے آقائے حسن نصراللہ کے خلاف کہا کہ وہ مکہ و مدینہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں پر جب تک پابندی نہیں لگائی جاتی، قاتل کو قاتل اور مقتول کو مقتول جب کہا جائے گا تو تب پاکستان میں امن قائم ہو سکے گا۔