• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

عالمی سطح پراحتجاج، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

عالمی سطح پراحتجاج، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

عالمی سطح پراحتجاج، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈر نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث دنیا بھرمیں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور مختلف ممالک میں اس کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے اب وہ مقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے استعماری طاقتوں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ اس کے ردعمل میں سفارتی ‘ سیاسی اور ملکی سطح پر کئے جانے والے اقدامات ایک منظم مہم اور تسلسل کے ساتھ جاری رہنے کے متقاضی ہیں تاکہ اس منفی اور گستاخانہ عمل کا موثر انداز میں توڑ ممکن ہوسکے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) بھی اپنے اجلاسوں کے ایجنڈے میں اس معاملہ کو عارضی اور جز وقتی انداز میں نہ لے بلکہ ایک منظم تحریک کی صورت اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ اس قبیح فعل کا تدارک ہوسکے اور اس کے مرتکب عناصر کو مذموم اقدام سے باز رکھا جاسکے۔انہوں نے مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے تواتر کے ساتھ صدائے احتجاج بلند کرے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہےکہ او آئی سی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اٹھائیں گے، توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے خلاف ڈچ پارلیمنٹیرین سے بات کی ہے، جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں اس معاملے کو اٹھائیں گے، ہالینڈ کے سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اسی ضمن میں پاکستان بھر میں مختلف جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج جاری ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔