عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے جن پر داعش نے قبضہ جما لیا تھا اور اب شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے۔ اس لیے اب وہ گزشتہ تین برس سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔
حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری تہذیب اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے باہمی اتحاد اور عزم سے اسے ناکام بنا دیا۔ ا نھوں نے کہا کہ ہم نے بہت ہی کم وقت میں دشمن پر فتح حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سن 2014 میں داعش نے شام اور عراق کے بیشتر علاقے پر قبضہ کیا تھا تاہم بعد میں شام اورعراق نے داعش سے جنگ کی جس کے نتیجے میں شام اورعراق میں ریاستی رٹ بحال ہوگئی ہے۔