تازه خبریں

علامہ ساجد نقوی کی دعوت پر آج کا یہ اجتماع ہمارے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کا ذریعہ ہے،اسد اللہ بھٹو

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر منعقدہ علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو، نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، طاغوت کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے، تکفیری طبقہ اور دیگر سازشیں جاری ہیں، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملہ کے بعد ڈھیٹائی کے ساتھ جھوٹ بولا گیا، کراچی میں عاشور کے جلوس پر حملے کے بعد بھی حکومتی جھوٹ بے نقاب ہوا اور اس موقع پرعلامہ ساجد نقوی نے پریس کانفرنس کرکے اعلان کیا کہ حکومتی ایجنسیاں جس شخص کو خود کش بمبار قرار دے رہی ہیں، یہ تو ایک عزادار تھا خودکش بمبار نہیں تھا۔ اس طرح کی عالمی استعماری سازشیں جاری ہیں۔ یمن میں بھی آج یہ ہو رہا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل نے مل بیٹھ کر اس معاملہ کو حل کرنے کا اعلان کیا اور پارلیمنٹ بھی اسی راستہ پر چلی۔ کشمیر و فلسطین میں شہید کرنے سے قبل دشمن ِدین یہ نہیں پوچھا جاتا کہ حنبلی کون اور مالکی کون ہے۔ نبی اکرم (ص) کی گستاخی کے بعد چالیس ملکوں کے حکمران فرانس میں اکٹھے ہوئے۔ علامہ ساجد نقوی کی دعوت پر آج کا یہ اجتماع ہمارے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کا ذریعہ ہے۔ ہم جب تک زندہ ہیں اس جدوجہد کو جاری رکھٰیں گے۔