تازه خبریں

علامہ ساجد نقوی کی مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت

علامہ ساجد نقوی کی مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت

علامہ ساجد نقوی کی مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت
قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ، سیکورٹی فراہم کرنا قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری تھی ،سربراہ اسلامی تحریک پاکستان
 سردار سراج رئیسانی سمیت42افرادکی شہادت کے موقع پر ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے غم میں برابر شریک ہیں
راولپنڈی /اسلام آباد 13جولائی 2018ء(جعفریہ پریس    )اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ /قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ دھماکے ایک ہی سیریل کی کڑی دکھائی دیتے ہیں جس کا مقصد ملک کے امن اور انتخابی عمل کو ثبوتاژ کرنا ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی نے دو ردرجن سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ کسی بھی بڑے سانحہ سے کم نہیں سیکورٹی فراہم کرنا قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایں انہوںنے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے نمٹنے اور انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کےلئے حکومت موثر اقدامات کرئے۔علامہ ساجد نقوی کا کہناتھا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ملک میں امن و امان کی فضاءکو قائم رکھاجائے وراُمیدوارں کی حفاظت کو یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ۔قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروںسے مطا لبہ کرتے ہیں اس دہشتگردانہ واقع کے پس پردہ محرکات اور خود کش حملہ آوروں کا سراغ لگا کر ان کے سہولت کاروں کو عوام کے سامنے لائیں اور واقع میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لیکرتختہ دار پر لٹکایا جائے ۔آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوںکےلئے جلد صحت یابی کی دعا فرمائی ۔