علامہ سبطین سبزواری کا جہانگیر بدرکے انتقال پر پیپلز پارٹی کی قیادت ، خاندان سے اظہارتعزیت
 جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے، صدر اسلامی تحریک پنجاب 
لاہور (جعفریہ پریس ) اسلامی تحریک پنجاب کے صدر حجة الاسلام والمسلمین علامہ سید سبطین حیدر سبزواری میاں فرزند علی چھچھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدرکے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی کی قیادت اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا سرمایہ  تھے۔جنہوںنے آمریتوں کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کو فروغ دینے میں متحرک کردار ادا کیا۔ مرحوم کے صاحبزادے علی بدر سے تعزیت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ جہانگیر بدر سیاسی جدوجہد کا نشان اور نظریاتی پیپلز پارٹی تھے۔جنہوں نے اپنی قیادت اور نظریات سے زندگی بھر وفاداری کی۔عہدوں کی بجائے سیاسی عمل پر یقین رکھتے تھے۔ اقتدار میں اگر وزیر رہے تو اپوزیشن میں انہوںنے سڑکوں پر تشدد بھی برداشت کیا۔اور آمریت کا مقابلہ کیا۔ اسلامی تحریک کے رہنما نے مرحوم جہانگیر بدر کی مغفرت ، لواحقین اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here