تازه خبریں

متحدہ مجلس عمل

علامہ سید اسد زیدی کے دستبرداری کی افواؤں کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں متحدہ مجلس عمل

علامہ سید اسد زیدی کے دستبرداری کی افواؤں کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں متحدہ مجلس عمل

? *متحدہ مجلس عمل ضلع خیرپور کی مشترکہ پریس کانفرنس، افواؤں کی تردید.* 18/7/2018 بروز بدھ
اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی خیرپور کے رھنماؤں اور امیدوار PS-30 علامہ سید اسد زیدی کی مشترکہ پریس کانفرنس مدرسہ اسلامیہ گوٹھ میرک میں منعقد ہوئی. 
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل خیرپور کے سیکریٹری جنرل علامہ سید محسن شاہ نقوی نے میڈیا نمائندگان کو کہا کہ حلقہ PS-30 سے متحدہ مجلس عمل کے متفقہ امیدوار علامہ سید اسد زیدی کے دستبرداری کی افواؤں کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں، علامہ سید اسد زیدی نہ دستبردار ہوئے ہیں نہ دستبردار ہونے کا سوچا ہے اور نہ دستبردار ہوں گے. ان شاء اللہ PS-30 کے باشعور عوام 25 جولائی، کتاب کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے اور 25 جولائی کا سورج کتاب کی کامیابی و فتح کا دن ہوگا.
متحدہ مجلس عمل سندھ کے صوبائی نائب صدر اور PS-30 صوبھودیرو کے نامزد امیدوار علامہ سید اسد زیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اس حلقے میں مضبوط پوزیشن میں ہیں اور آخر تک میدان میں رہیں گے، عوام اور متحدہ مجلس کی تمام پارٹیوں کے تعاون سے ان شاء اللہ 25 جولائی متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کا دن ہوگا. لوگ افواؤں پر ہرگز توجہ نہ دیں اور جو جھوٹ اور فریب کا سہارا لیکر کامیاب ہونے کی کوشش میں ہاتھ پیر مار رہے ہیں اگر دھوکہ دے کر کامیاب بھی ہوجاتے ہیں تو یقینا پورے پانچ سال عوام کو بھی ہمیشہ کی طرح دھوکے و فریب میں رکھیں گے.