معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،علامہ عارف واحدی
مقتدرحلقے تکفیری عناصرپرکڑی نظررکھیں اورتمام مسالک کے جید علماءکرام مثبت کرداراداکریں
عوام ایام عزامیںصبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحا د و وحدت کو فروغ دیں
راولپنڈی/اسلام آباد 2ستمبر2021ئ( ) مرکزی رہنماشیعہ علماکونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ محرم الحرام و صفر المظفر عزاءحسینی ؑ کے مہینے ہیں ،اِن کا تقدس اور احترام سب کی ذمہ داری ہے۔ اِن ایام ِعزا میں سید الشہداءؑ کے آفاقی پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں سب کو اپنا اپنا کردارادا کرنا چاہیئے۔ پوری دنیا کی طرح وطن ِ عزیز پاکستان میں بھی نواسہ رسول اکرم کے اِن ایام کو انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ منایا جارہا ہے جس میں تمام مسالک و طبقات کے افراد شریک ہورہے ہیں۔ اس سلام عقیدت میں تمام طبقات برابری کی سطح تک شامل ہیں جس کی بنیاد صدیوں پر محیط اتحاد و وحدت کی فضا ہے لیکن تکفیری ،فرقہ وارانہ عناصر اور ملکی امن و امان کے بد خواہان اسے خراب اورسبوتاژکرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جسے ناکام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقتدر حلقوں کو اس بارے متوجہ کیا جاتا ہے کہ وہ امن دشمن عناصر پرکڑی نظررکھیں تاکہ وطن عزیز پاکستان کی پرامن فضا مکدر نہ ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ ہم معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف تکفیری عناصر کی مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ چندسال قبل کے ایک وڈیو کلپ کو بہانا بنا کر فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ کے ذریعہ وطن عزیزکی پرامن فضا کومکدرکرنے کی جوسازش کی جارہی ہے وہ بلاجواز، کھلی زیادتی اورانتہائی قابل مذمت ہے۔ علامہ عارف واحدی نے کہاکہ اِس بارے علامہ موصوف کا وضاحتی بیان منظر عام پر آچکا ہے۔ اس کے بعد سیاق وسباق سے ہٹ کر انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11Wکے تحت سرکاری اہلکار کی جانب سے ایف آئی آرکااندراج بدنیتی پر مبنی ہے۔لہٰذاتمام مسالک کے جید علماءکرام وطن عزیزکی پر امن فضا کو قائم رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ ملک میں ہم آہنگی اور وحدت کی فضا قائم رہے اور ملک دشمن عناصرکے مذموم عزائم کوخاک میں ملایاجاسکے۔
انہوں نے آخر میں عوام سے پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایام عزا میں انتہائی صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورہرجگہ پر امن فضا ءکو برقرار رکھتے ہوئے اتحا د و وحدت کو فروغ دیں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت