تازه خبریں

علامہ سید فضل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی

علامہ سید فضل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی

علامہ سید فضل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
بسم اللہ الرحمان الرحیم_انّٰا للّٰہ و اِنّٰا الیہ راجعون۔ حدیث مبارکہ:العالم حیّٗ و ان کانَ میِّتاً- عالم جلیل القدر استاد بزرگوار علامہ سید فضل حسین نقوی کی وفات پر انکے اھل خانہ ،عزیزان،شاگردان،انکے چاھنے والوں اور علمائ کرام کے حضور تعزیت پیش کرتے ھیں مرحوم مغفور ایک منجھے ھوئے مدرس،حق گو مبلغ اور مجاھد عالم دین تھے حق بیان کرنے میں کسی لومہ لائم سے نہیں گھبراتے تھے،ان کی شاگردی کا شرف حاصل رھا فنون و ادبیات عرب میں مہارت اور شیوہ تدریس ان کا خاصہ تھا اب بھی جب ملاقات ھوتی تھی تو علم کلام اور ادبیات عرب کے حوالے سے ان سے گفتگو اور استفادہ ھوتا تھا قرآن و حدیث سے انھوں جو سمجھا اور اخذ کیا پھر بلا خوف و خطر ڈنکے کی چوٹ پر بیان فرماتے تھے اپنی پوری زندگی خاص کر اپنی زندگی کے آخری سالوں میں ممبر حسینی کی اصلاح کے لئے پرخلوص جدوجہد کرتے رھے اللہ تعالی ان کی زحمات کو قبول فرمائے -شفاعت معصومین ع اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے آمین یا رب العالمین-والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عارف حسین واحدی مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان