شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کا دورہ سندھ جاری جہاں انہوں نے برسی شہدائے سیہون شریف کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی اور خطاب کیا دورے کے دوران انہوں نے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور مختلف اجتماعات میں شرکت کی تنظیمی اراکین سمیت علماء کرام سے ملاقاتیں مرحومین کی فاتحہ خوانی کی علامہ سید محمد تقی نقوی نے ببرلو مدرسہ دارالحکمت ببرلو کے سالانہ اجتماع میں بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا
خطابات میں انہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا اور باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور پر بنیادی حقوق کے حصول کے لئے جاری جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا