جعفریہ پریس- اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیاسی سیل کے رکن علامہ شبیر حسن میثمی ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ اسکردو کا چار روزہ تفصیلی دورہ مکمل کرنے کے بعد گلگت پہنچ گئے ۔ اسکردو سے حراموش پہنچنے پر ایس یو سی گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی، صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی اور جعفریہ یوتھ کے سینکڑوں کارکنان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں علامہ شبیر حسن میثمی کے علاوہ علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی اور دیگر شامل ہیں۔ بلتستان ڈویژن کے بعد مذکورہ وفد اب گلگت ڈویژن کے مختلف عمائدین، علماء اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کریگا اور سیاسی حوالے سے اہم امور پر مشاورت اور سفارشات مرتب کرکے حتمی منظوری اور جائزے کیلئے مرکزی سیاسی کونسل میں پیش کریگا۔