تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کا جیو نیوز (حامد میر) کے پروگرام کپیٹل ٹاک پر احمد لدھدیانوی کے ساتھ بیٹھنے سے انکار

جعفریہ پریس – میں لدھدیانوی  کے ساتھ بیٹھنا تشیع کی توہین سمجھتا ہوں ، یہ شخص اور اسکی جماعت فرقہ واریت کی جڑ ہے ہم اتحاد کی خاطر سب کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں مگر تکفیری گروہ (سپاہ صحابہ) کے ساتھ کسی پلیٹ فارم پر بیٹھنے کو تیار نہیں- ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان اور تحریک جعفریہ پاکستان/ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جیو نیوز (حامد میر) کے پروگرام کپیٹل ٹاک پر ملعون زمانہ احمد لدھدیانوی کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کیا- انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کے ساتھ بیٹھنا تشیع کی توہین سمجھتا ہوں – علامہ عارف حسین واحدی نے  مزید کہا کہ یہ شخص اور اسکی جماعت فرقہ واریت کی جڑ ہے ہم اتحاد کی خاطر سب کے ساتھ تو بیٹھ سکتے ہیں مگر تکفیری گروہ (سپاہ صحابہ) کے ساتھ کسی پلیٹ فارم پر بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں-