تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کا علامہ یعقوب توسلی کی طویل علالت کے بعد رحلت پر تعزیتی پیغام

تحریک جعفریہ کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بزرگ عالم دین،تحریک جعفریہ کے مرکزی نائب صدر ،سابق صوبائی صدر مرد مجاھد علامہ یعقوب توسلی کی طویل علالت کے بعد رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ھے کہ علامہ یعقوب توسلی نے تشیع کے حقوق کے حوالے سے جو جہد مسلسل کی ھے وہ لائق تحسین ھے ھم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں انھوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگراصولوں پر سودا بازی نہ کی،قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین ،قائد شہید علامہ عارف حسینی کے شانہ بشانہ کھڑے ھو کر ملی و قومی حقوق کے لئے قابل ستایش خدمات سرانجام دیں قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کے مخلص اور باوفا ساتھی تھے سخت ترین بحرانوں میں بھی اپنی قیادت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رھے۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ میری زندگی کا کچھ حصہ ان کے ساتھ گذرا جو یادگار ایام تھے جب وہ تحریک جعفریہ کے روح روان تھے ایک بہادر اور جرئت مند انسان تھے ان کی وفات روز جمعہ ھوئی ھے اللہ پاک ان کو جوار آئمہ میں جگہ عطا فرمائے ان کے درجات یقینا بلند ھٰیں پروردگار عالم مزید بلند فرمائے۔