• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کی راولپنڈی راجہ بازار کے مرکزی جلوس عید میلاد النبی میں شرکت

جعفریہ پریس  – شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایک وفد کے ہمراہ عید میلاد النبی راولپنڈی کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور مختلف مقامات پر خطاب کیا – تفصیلات  کے مطابق حبیب خدا خاتم انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر ملک بھرمیں دینی مذہبی اور عوامی مراکز کو چراغااں کیا گیا ہے ظاہری تزئینات سمیت  اتحاد و وحدت کے بے مثال مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں هر طرف خوشی کا سماں  ہے – اسی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد نقوی نے 12 سے 17 ربیع الاو تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا ہے – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ملت جعفریہ نے اپنے محبوب قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھرمیں عید میلاد النبی کی ریلیوں میں شرکت  کی اور استقبالیہ کیمپس لگائے-
کراچی میں شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے مختلف ریلیوں میں شرکت کی اور اسقبالیہ خطاب کئے جبکہ راولپنڈی کے مرکزی عیدالنبی جلوس میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایک وفد کے ہمراہ  شرکت کی – جب راولپنڈی کا مرکزی جلوس راجہ بازار میں انجمن تاجران کے کیمپ پہ رکا تو غفور پراچہ نے شرکاء جلوس بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ ساجد نقوی کے  نمائنده وفد کو خوش آمدید کہا اورمشاٗخ عظام و علما اھل سنت نے علامہ عارف حسین واحدی کا بڑا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے مختلف نعت خوان حضرات میں انعامات تقسیم کیے اسی طرح علما اھلسنت اور مشائخ عظام نے علامہ عارف واحدی کو انعامات دیے – مختلف مقامات پر علامہ عارف واحدی  نے خطابات کیے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ  سید ساجد علی  نقوی کا پیغام پہنچایا، علامہ عارف واحدی  نے خطاب کرتے ہوئے عید کی مبارک دی اور کہا کہ پاک نبی محور وحدت اور اتحاد بین المسلمین ہیں آج ہم پورے دنیا کے مسلمانوں اور اپنے ہم وطنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ شیعہ سنی ایک ہیں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہم نے ناکام بنا دی ہے- اہلسنت  علماء کرام نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد نقوی  کی اتحاد و وحدت کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر نے کہا کہ ہم آپ کی اورعلامہ ساجد نقوی کی امن و اتحاد کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور آپ کے ساتھ ان کاوشوں میں بھر پور تعاون کے لیے تیار ہیں – جگہ جگہ علامہ عارف واحدی کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں-