تازه خبریں

علامہ عارف واحدی کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات

علامہ عارف واحدی کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات

اسلام آباد:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب خالدخورشید کےرابطہ کرنے پراسلامی تحریک پاکستان کےسیکریٹری جنرل اور پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین علامہ عارف حسین واحدی کی جی بی ھاؤس میں ان سے ملاقات۔علامہ فرحت عباس جوادی بھی مرکزی سیکریٹری جنرل کے ھمراہ تھے۔علامہ عارف واحدی نے ان کووزیراعلی بننے پر مبارک باد پیش کی۔جی بی کے آئینی حقوق اورخطے سے عوامی مشکلات ،محرومیتوں کےازالے اور باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ھوئی۔
علامہ عارف واحدی نے جی بی اسمبلی کی طرف سے جی بی کو صوبہ بنانے کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ھوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی قیادت میں ھم نے جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے مسلسل جدوجہد کی ھے اور اب بھی ھماری کوششیں جاری ھیں امید ھے ھم سب ،کی مشترکہ کاوشوں سے جلد اس خطے کو اپنے آئینی حقوق ملیں گے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی ان کو نمائندگی ملے گی ،اور اس خطے کے عوام کی محرومیتیں ختم ھوں گی۔امید ھے قومی اسمبلی میں بھی جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے جلد آئینی ترمیم منظور کر لی جائے گی-
وزیر اعلی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ اسلامی تحریک کا خطے کی سیاست اور عوامی حقوق کے لئے اھم کردار ھے،علامہ سید ساجد علی نقوی کا پورے ملک اور خاصکر گلگت بلتستان میں انتہائی اھم اور مثبت رول ھے ھماری توقع ھے کہ ھم سب ملکر خطے کے استحکام،ترقی اور آئینی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دونوں راھنماؤں میں مزید رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ھوا۔