علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات۔
جعفریہ پریس پاکستان اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں کونسل کے اراکین کی مجلس اعلیٰ برائے قومی مفاہمت افغانستان کے سربراہ جناب ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ تفصیلی نشست ھوئی علامہ افتخار حسین نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی بھی شریک گفتگو رھے جس میں دو برادر مسلم ممالک کے درمیان بہتر تعلقات،دونوں ممالک کے علمائی کرام کے باھمی روابط کو بہتر بنانا اور دیگر باھمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ھوئی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے امریکا کے ساتھ اور بین الافغان مذاکرات پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی۔کونسل کے اراکین کی طرف سے چیئرمین صاحب نے افغانستان کی عوام کے لئے خیرسگالی کا پیغام دیتے ھوئے وھاں قیام امن کے لئے ھر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی-ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے نظریاتی کونسل جیسے ادارے کی خدمات کو سراھا اور اراکین کونسل کو افغانستان کے دورے کی رسمی طور پر دعوت دی تاکہ دونوں ممالک کے دینی سکالرز آپس میں رابطے میں رھیں اور خطے کے حوالے سے باھمی بہتر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت