ڈیرہ اسماعیل خان ( )النجف کمپلیکس کوٹلی امام حسین کی جانب سے چیئرمین النجف کمپلیکس علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں شہداء خانوادہ،غریب اور نادار مستحقین افراد میں رمضان پیکج کی تقسیم۔ایک سو کے قریب خاندانوں میں آٹا،گھی، چینی، چائے کھجور، اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی ۔چیئرمین النجف کمپلیکس علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا اصل مقصد غریب و نادارافراد کی مدد کرنا ہے ۔اس ماہ مبارک مخیر حضرات غریب اور نادار لوگوں کی دل کھول کرمدد کریں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمدرسہ کوٹلی امام حسین میں النجف کمپلیکس کی جانب سے شہداء کے خانوادہ، غریب اور نادار افراد میں رمضان پیکج کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں اہل تشیع کے معروف عالم دین مولانا حافظ نذیر حسین جعفری، مولانا ناصر عباس توکلی اورسماجی شخصیت ملک ذاکر حسین نے شرکت کی ۔رمضان پیکج کی تقسیم ایک سو کے قریب خاندانوں میں آٹا،گھی، چینی، چائے کھجور، اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی۔
چیئرمین النجف کمپلیکس علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ رمضان المبار ک کا اصل مقصدآس پاس کے غریب اور نادارافراد کی بھوک و افلاس کااحساس کر کے ان کی مدد کرناہے۔اس ماہ مبارک میں مخیر حضرات غریب اور نادار لوگوں بھر پور مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ النجف کمپلیکس کے پلیٹ فارم سے غریب اور مستحقین کی خدمت کا سلسلہ شروع ہے ۔اس پلیٹ فارم سے خدمت کا سلسلہ آب و تاب سے جاری رہے گا۔النجف کمپلیکس کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں کے لوگوں میں رمضان پیکج کی تقسیم کی گئی ۔