علامہ نذرالحسنین عابدی کے انتقال پر گہرا صدمہ ہے علامہ اسد اقبال زیدی
جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے عابدیہ مشن ٹرسٹ (کراچی ، پاکستان) کے سرپرستِ اعلی خطیب جمعہ علامہ نذر الحسنین عابدی کے انتقال پر دفتر سے جاری بیان میں نہایت دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور خانوادے دلی تعزیت کی علامہ اسد اقبال نے کہا کہ مرحوم کی قومی و مذہبی خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی