• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

علی پور گھلواں کی بزرگ قومی ،سماجی شخصیت اورشیعہ علماء کونسل پنجاب کے مرکزی رہنما سردار کاظم علی حیدری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

جعفریہ پریس۔ علی پور گھلواں پنجاب کی بزرگ قومی اور سماجی شخصیت  شیعہ علماء کونسل پاکستان  پنجاب کے مرکزی رہنما اورقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھی سردار کاظم علی حیدری کا  آج طویل علالت کے بعد نشتر ہسپتال  ملتان  میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی قومی ، سماجی اور اجتماعی میدان میں اہم خدمات ہیں – قومی کردار کے ساتھ ساتھ  ہمیشہ ملی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ / شیعہ علما کونسل پاکستان سے وابستہ رہے اور اس وقت نائب صدر پنجاب کی حیثیت  سے فعال تھے – مرحوم سردار کاظم علی حیدری نہایت نڈر اور بے باک انسان تھے، یہی وجہ تھی کہ جراتمندی کے ساتھ علی پور گھلواں میں دہشت گرد ملک اسحاق کا راستہ روکا اس افسوسناک خبر پر جے ایس او پاکستان، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماؤں سمیت قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تنظیمی کا کہنا ہے کہ مرحوم سردار کاظم علی حیدری کی قومی ، سماجی اور اجتماعی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جعفریہ پریس کی ٹیم بھی اس افسوسناک خبر پرمرحوم سردار کاظم علی حیدری کے اہل خانہ بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے۔