• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

عوام متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے آئیں، آئی ڈی پیز بھی توجہ کے منتظر ہیں، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ملک امن و امان کی صورتحال کے ساتھ سیاسی صورتحال بھی انتہائی گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، مسائل کا حل صرف آئین و قانون کی بالادستی اور عملدرآمد میں ہے، عوام متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، آئی ڈی پیز بھی مشکلات کا شکار ہیں، مضبوط جمہوریت ہی مضبوط معیشت کی ضامن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل معظم علی بلوچ، مرکزی سیکرٹری فنانس علامہ مشتاق حسین ہمدانی و دیگر وفود سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے مرکزی دفتر میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ حالیہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال زیر بحث آئی ہے اور اب تک تنظیم کی جانب سے کی جانیوالی کاوشوں بارے سیکرٹری جنرل کو وفود نے آگاہ کیا جس پرعلامہ عارف واحدی نے تنظیمی عہدیداروں کی کوششوں کی تعریف کر تے ہوئے امدادی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کا اس وقت واحد سہارا امداد ہے اس لئے اس سلسلے میں مخیر حضرات ، تنظیمی عہدیدار و کارکنان ہمہ وقت ان کی مدد کیلئے تیار رہیں اس مشکل گھڑی سے اتحاد کے ساتھ ہی نکلا جاسکتا ہے انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف کے معاملے پر بلا تفریق کام جاری رکھا جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں امن وامان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال بھی انتہائی گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ۔ مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں اس لئے فریقین کو چاہیے کہ ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے مذاکراتی عمل متاثر ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر آئین و قانون کی بالادستی صحیح معنوں میں قائم ہوتی اور آئین پر عملدرآمد ہورہا ہوتا تو آج یہ صورتحال درپیش نہ آتی اب بھی وقت ہے کہ پہلی فرصت میں دستور پاکستان پر عملدرآمد کرایا جائے ۔ علامہ عارف واحدی نے کہاکہ ارض وطن میں مضبوط جمہوریت سے استحکام آسکتاہے اور مضبوط جمہوریت ہی مضبوط معیشت کی ضامن ہے۔ انہوں نے متاثرین آپریشن بارے بھی اظہار خیال کیا اور کہاکہ آئی ڈی پیز کی مشکلات بھی کم نہیں ہیں عوام کو ان متاثرین کی جانب بھی توجہ دینی چاہیے ۔