ـنگر کے عوام 9 جولائی کے دن اسلامی تحریک کے امیدوار کو کامیاب کرواکر ثابت کردیں کہ وہ آج بھی علماء اور دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں ـ
سابق وزیر و سینئر رہنماء اسلامی تحریک دیدار علی۔
اسلامی تحریک ضلع نگر کی جانب سے ضمنی الیکشن حلقہ 4 نگر کے الیکشن کمپئین کے سلسلے میں وادی شہداء پھکر نگر میں مجلس وحدت المسلمین اور اسلامی تحریک کے رہنماؤں و کارکنان کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، افطار سے قبل اجتماع سے اسلامی تحریک اور وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا، رہنماؤں میں صوبائی سینئر نائب صدر اسلامی تحریک جناب دیدار علی، ڈویژنل صدر اسلامی تحریک شیخ منیر حسین منوری، ممبر جی۔بی اسمبلی مجلس وحدت حاجی رضوان علی، ممبر سیاسی سیل مجلس وحدتمحمد عباس و دیگر نے خطاب کیا۔
حاجی دیدار علی نے کہا کہ اسلامی تحریک نے صرف مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سیاسی اتحاد کیا ہے جبکہ نون لیگ نے خود ہمدردی کی بنیاد پر اسلامی تحریک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ہم مجلس وحدت المسلمین اور نون لیگ کے صوبائی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نگر کے عوام 9 جولائی کے دن اسلامی تحریک کے امیدوار کو کامیاب کرواکر ایک دفعہ پھر ثابت کردیں کہ وہ علماء اور دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں ـ
جبکہ مجلس وحدت کے رہنماء حاجی رضوان علی نے کہا کہ مجلس وحدت اوراسلامی تحریک کے رہنماؤں نے قومی وحدت اور ترقی کی خاطر نگر کے ضمنی الیکشن میں اتحاد کا فیصلہ کیا ہے، وحدت المسلمین کے کارکنوں سے ہماری گزارش ہے کہ اسلامی تحریک کے امیدوار محمد باقر کی کامیابی کے لئیے انتھک محنت کریں ـ