• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

فتح جنگ، طالب علم شہید سید مزمل حسین کو انتہائی بے دردی سے ذبح کرنا داعش کی کاروائی ہے۔علامہ عارف واحدی آپریشن ضرب عضب کی طرح فتح جنگ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے

راولپنڈی /اسلام آباد/ فتح جنگ 23جنوری 2016ء (جعفریہ پریس )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے فتح جنگ کے نواحی علاقے بھال سیداں کے طالب علم سید مزمل حسین کو اُس کے کلاس کے ہی تین ( د اعش تکفیری مائنڈ سیٹ) ساتھیوں کا مل کر ذبح کرکے لاش ویران جگہ میں دفنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں یہ ظلم ناقابل برداشت ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کی طرح فتح جنگ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور اس کیس کا ٹرائل فوجہ عدالت میں کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارنہ تعصب کی بنیاد پر معصوم طاب علم پر اتنا ظلم اور بے دردی سے قتل کئے جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعہ 7ATA کا نہ لگانا افسوس ناک عمل ہے جس کے باعث لواحقین احتجاج پرمجبور ہو ئے اور انہوں نے کہا اس ملک میں اپنا جائز حق کے حصول کیلئے احتجاج کا راستہ اپنانا پڑتا ہے ۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ مزمل حسین شاہ کو انتہائی بے دردی سے ذبح کرنا داعش کی کاروائی معلوم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیا مگر ایف آئی آر میں دہشت گردی کا دفعہ 7ATAشامل کئے جانے تک میت سڑک پر رکھ کر پُرامن احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ کربلا میں بھی شہدا کی لاشیں پڑی رہیں حسینی ؑ مشن کی تکمیل کیلئے ہم پُرامن احتجاج جاری رکھیں گے اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو پھر اہل سنت کے علمائے کرام بھی ہمارے ساتھ ہوں گے اور احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ قتل کا مقدمہ کو دہشت گردی کی فوجی عدالتوں میں چلایا جائے علامہ عارف واحدی نے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کی طرح فتح جنگ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے سکولوں میں جانے والے ہمارے بچے اور بچیاں غیر محفوظ ہیں اگر آج داعش کے اس تکفیری مائنڈ سیٹ کو نہ روکا گیا تو یہ سلسلہ پورے ملک تک پھیل جائیگااور اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ قاتل دہشتگرد طالب علموں کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے اور اس مدرسے کو بھی سیل کیا جائے جہاں پر قاتل حافظ احمد شعیب، حافظ محمد علی اور کاشف جیسے طالب علم شدت پسندی کی تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ احتجاج کے دوران جنڈ فتح پور روڈ بلاک ہو گیا اور ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعہ لگنے کے بعد ایف آئی آر کی کاپی فتح پور تھانہ کے ایس ایچ او نے علامہ عارف حسین واحدی کو دی جس کے بعد شہید طالب علم سید مزمل حسین کی نماز جنازہ اٹک جنڈ روڈ پر ہی ادا کی گئی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد شاویز خان سمیت ہزاروں مومنین موجود تھے ۔مقامی ایم پی اے نے بھی یقین دہانی کرائی کہ اس کیس کو فوجی عدالت میں بجھوانے کیلئے تمام وسائل بروکا ر لاتے ہوئے قاتلوں کو عبرت ناک سزادلوائی جائیگی ۔ دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے ماسٹر مائنڈ پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔ بعد ازاں مومنین نے معصوم طالب علم شہید سید مزمل حسین کو انکے آبائی قبرستان بھال سیدا ں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔