پاکستان سرخرو ہو گیا۔۔۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔ پیرس میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کے لیےپاکستان کی جانب سے 34نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ۔