فیصل آباد:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ ان کی آمد پر جامعہ کے پرنسپل علامہ ناظم حسین، مولانا نصرت عباس اور مولانا امتیاز حسین نے طلباء و مومنین کے ہمراہ پُرتپاک استقبال کیا۔ علامہ میثمی نے اپنے جامع خطاب میں دینی تربیت، اخلاقی اقدار، پاراچنار، کشمیر، غ زہ، جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال اور سید حس ن نص ر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے مفصل گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خدمات پر بھی مختصر اور جامع روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علامہ فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔