تازه خبریں

قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب بلتستان کے مخلتف علاقوں میں امداد کی تقسیم

قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے روندو کے علاقہ ژھری، تنگس ور تریکو میں غریب اور مستحق لوگوں میں امدادی سامان کی تقسیم
غریب اور نادار لوگوں کی مدد اور خدمت ہمارانصب العین ہے(آغا سید فضل شاہ موسوی)
سکردو(پ۔ر) قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی جانب سے روندو کے گاؤں ژھری ، تونگس اور تریکو میں غریب اور نادار لوگوں میں امدادی سامان کمبل کی شکل میں تقسیم کیا گیا۔ ژھری کے معروف عالم دین مولانا محمد حسن عرفانی کے ساتھ علاقے کے بزرگان اور روساء تقسیم کے وقت موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا عرفانی صاحب نے علاقے کی غریب مومنین اور فقراء کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ ساجد علی نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم نے ماضی سے لیکر آج تک اس خطے کی غریبوں کی مدد کی مختلف سانحات میں مسائل سے گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کی ہیں ۔ ان کے اس علاقے پر کافی احسانات ہیں۔ ژھری کے لوگوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے بعد روندو کے علاقہ تنگس میں غریب اور نادار وں میں کمبل کے تقسیم کا کام ہوا۔ علاقے کے عالم دین منظور حسین اور دیگر معززین بھی شریک پروگرام تھے۔ تنگس کے علماء کرام اور علاقے کے غریب لوگوں نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے غریب اور مستحق لوگوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان کے طول وعرض میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ کام کیے ہیں۔ وہ مسائل میں گھرے انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں اور مستقلاََ فلاحی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ جس کی ایک مثال علاقہ تنگس کے واٹر سپلائی اسکیم کی سنگ بنیاد ہے۔