• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

قائد ساجدعلی نقوی میرے دوست اور سید و سردار ہیں، وہ فرزندعلی ؑ وبتول ؑ ہیں اورمیں علی ؑ وبتول ؑ کے درکاخادم ہوں ، الشیخ حافظ بشیرحسین النجفی

جعفریہ پریس – نجف اشرف میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے نمائندے علامہ غلام قنبر قرائتی نے نجف کے سینئر علماء کرام جناب مولانا سید نسیم عباس نقوی، جناب مولانا سید غلام شبیر نقوی، جناب مولانا سید نسیم عباس کاظمی، جناب مولانا سید قلندر حسین شاہ، جناب مولانا الشیخ صابر حسین جوادی اور جناب مولانا الشیخ محمد سلیم انور پر مشتمل وفد کے ہمراہ  حضرت آیت اللہ العظمی الشیخ حافظ بشیر حسین النجفی سے خصوصی ملاقات اور گفتگو کی –
جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق نجف کے سینئر علماء کرام نے حضرت آیت اللہ العظمی الشیخ حافظ بشیر حسین النجفی کی خدمت میں پاکستانی ضروریات کے پیش نظر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر قیادت طلاب نجف اشرف کی علمی، فکری اور روحانی تربیت کے لئے ضروری ہدایات اور مکمل سرپرستی کا تقاضا کیا، اس موقع پر نجف کے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی الشیخ حافظ بشیر حسین النجفی نے فرمایا کہ میں ہر حوالے سے آپ کے ساتھ ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو کامیاب کرےاور یہاں نجف اشرف میں انکا دفتر اور انکی طرف سے کام ہونا چاہیئے- قائد ساجد علی نقوی میرے دوست اور سید و سردار ہیں، وہ فرزند علی ؑ و بتول ؑ ہیں اور میں علی ؑ و بتول ؑ کے در کا خادم ہوں-