شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین احدی نے کہاہے کہ قائد شہید عارف حسین الحسینی نے جہاں مثبت سوچ کی بنیاد رکھی وہیں افراتفری کے دور میں دینی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے بڑا کردار ادا کیا، اب وقت آگیاہے کہ امہ مشترکات کو فروغ دیتے ہوئے باہم متحد ہوجائے تاکہ استعماری و سامراجی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفریہ سٹوڈٹنس پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے وطن عزیز میں ایک مثبت سوچ کی بنیاد رکھی ، اپنی ملت کو حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی میدان میں لانے کیلئے جدو جہد کی اور افراتفری کے دور میں جہاں انہوں نے دینی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے ایک بڑا کردار ادا کیاوہیں سیاسی حوالے سے ایک جدید سوچ و فکر بھی مہیا کی۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ قائد شہید نے قوم کو عالمی سامراجی قوتوں کی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے اور امت مسلمہ کو متنبہ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ اگر ہم اسی طرح گروہوں میں تقسیم در تقسیم رہے تو اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ مسلم امہ پر مسلط رہیں گی جبکہ دوسری صورت میں اسی تقسیم کی بناء پر امت مسلمہ اپنی عظمت کھو بیٹھے گی۔ انہوں نے کہاکہ قائد شہید اکثر اوقات کہاکرتے تھے کہ ہم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے جدو جہد کریں دوسری طرف امت مسلمہ کا ایک مؤثر حصہ ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری بنتی ہے اس امت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
علامہ عارف حسین واحدی نے ان کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی شہادت کی مناسبت سے پوری ملت کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد شہید کی فکر اور سوچ کو دشمن اسلام قوتیں اپنے ایجنڈے کے راستے میں رکاوٹ سمجھتی تھیں اس لئے ان کو اپنے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی مگر ہم اپنی ملت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس شہید کی امت مسلمہ کو متحد و منظم کرنے کا مشن جاری ہے اور رہے گا ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ہم اتحاد کا یہ پرچم لے کر آگے بڑھتے رہیں گے اور آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ انہی کی فکر اور بتائے ہوئے راستے کو ہم لے کر چلتے رہیں گے اور ان کی عظیم قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات