• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ سمیت شیعہ علماء کونسل کی سراج الحق کو مبارکباد، امید ہے نومنتخب امیر جماعت اتحاد امت کیلئے کوشاں رہیں

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور فرمایا کہ امید ہے نومنتخب امیر جماعت اسلامی اتحاد امت کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائینگے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر سراج الحق کو مبارک باد دی اور سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ جماعت اسلامی میں مثبت تبدیلی خوش آئند ہے اورامید ظاہر کی کہ قاضی حسین احمد کے مشن کو سراج الحق آگے بڑھائیں گے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیاہے کہ سراج الحق اتحاد امت کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور جماعت اسلامی کو اسی ٹریک پر لے کر چلیں گے جس طرح مرحوم قاضی حسین احمد لے کر جارہے تھے ۔
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ جماعت اسلامی میں مثبت تبدیلی خوش آئند ہے اور سراج الحق جیسی بردبار شخصیت کو منتخب کرنے پر نومنتخب امیر سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان بھی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ساتھ ہمیشہ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے اور امید ہے سراج الحق کے صدر منتخب ہونے کے بعد اس میں مزید بہتری آئیگی۔