جعفریہ پریس – ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح ڈی جی خان میں بھی شیعہ علماء کونسل ،جے ایس او کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ، قبلہ اول کی آزادی اسرائیلی جارحیت کے خلاف القدس ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید ندیم حیدر نقوی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ علامہ سید شاہد حسین نقوی ، علامہ سجاد حسین ، کرم حسین زرگر ، زاہد حسین زیدی ، کفایت حسین لنگاہ اور دیگر انقلابی رہنما بھی ریلی میں شامل تھے – ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی کی شرکا ء نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی تصاویر و پلے کارڈ اٹھا رکھےتھے – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ریلی فوارہ چوک سے شروع ہوکر پاکستانی چوک ، گولائی کمیٹی ، قائد اعظم روڈ ، فریدی بازار سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر سید ندیم حیدر نقوی ، سید زاہد حسین زیدی ، انعام حیدر زیدی ، میاں ضعیغم عباس ، علامہ سید شاہد حسین نقوی ، سید انعام حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی خاموشی معنی خیز ہے 8سو سے زائد بے گناہ مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں لیکن اقوام عالم خاموش ہے – انہوں نے کہا کہ عراق کے مقدمات مقدسہ کی حفاظت کیلئے ہم اپنی جان قربان کر دینگے- انہوں نے کہا کہ اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو قبلہ اول آزاد ہو جائے گا ۔