تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کا کراچی کا دورہ

فروری 2017  قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ نے کراچی کا دورہ کیا اس دورے کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسس میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال خصوصا کراچی اور سندھ کے حالات پر تبادلہ   خیال کیا ایک علحیدہ ملاقات صوبہ سندھ کے جنرل سکریٹری علامہ اسد اقبال زیدی نے کی جس میں مختلف تنظیمی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا س مختصردورے کے دوران شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا