• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر شہریار خان اور ان کی ٹیم آزادی صحافت، حق، سچ اور عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے- جعفریہ پریس کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پریس کلب راولپنڈی /اسلام آباد کے انتخابات 2013-14ء کے لئے کامیاب ہونے والے جرنلسٹ پینل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نومنتخب صدر شہریار احمد خان، سیکرٹری جنرل طارق چوہدری اور سیکرٹری مالیات وقار ستی سمیت تمام عہدیداروں و گورننگ باڈی کے ممبران سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ آزادی صحافت، سچائی، عوام کے حقوق اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے جبکہ موجودہ دور میں میڈیا کی ذمہ داریوں میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ موجودہ دور میں آزاد میڈیا ملک کی بقا سالمیت، استحکام اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور امید ہے نومنتخب عہدیداران اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔