جعفریہ پریس- سانحہ شکارپور میں شہید ہونے والے شہداء کے ورثاء سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی سلسلہ بارش کے باوجود دوسرے روز بھی جاری رہا اس تعزیتی سفر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلامہ ارشاد حسین نقوی ، سندھ کے صوبائی نائب صدرعلامہ سید محسن نقوی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ عبدالمجید بہشتی سمیت دیگرمقامی علماء کرام اوربڑی تعداد میں مومنین موجود تھے-
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سانحہ شکارپور کے متاثرین سےاظہار ہمدردی کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی رتو ڈیرو پہنچ گئے -قائد ملت جعفریہ کے رتوڈیرو پہنچنے پر بھت بڑی تعداد میں مومنین نے نماںئدہ ولی فقیہ کا استقبال کیا – اس موقع پر رتو ڈیرو کی فضا لبیک یا حسین کی صداوٰں سے گونج اٹھی – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے رتو ڈیرو میں شہداء کے اہل خانہ سے تعزیتیں کیں اور ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا – ہمارے نمائندے کے مطابق رتو ڈیرو سفر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلامہ ارشاد حسین نقوی ، سندھ کے صوبائی نائب صدرعلامہ سید محسن نقوی، صوبائی جنرل سکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ عبدالمجید بہشتی و دیگرمقامی علماء کرام موجود ہیں-
جعفریہ پریس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے اس تعزیتی سفرمیں صعب العبور مقامات اور کچے پکے راستوں سے ہوتے ہوئے شہداء کے ورثا سے اظہارِ تعزیت فرما رہے ہیں اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا ورثا سے کہنا تھا کہ اب وه دن دور نہیں جب ہمارے شُہداء کے قاتل اپنے انجام تک پہنچیں گے- قائدِ محبوب کو اپنے درمیان پاکر شُہداء کے وُرَثاء کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں٬ ہر گاؤں اورہر قصبہ کے مومنین اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے محبوب قائد کا نھایت ادب و احترام سے استقبال کررہے ہیں-