تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سےاصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر جناب غلام حسین جعفری اور نامزد مرکزی سیکریٹری برائے تعلقات عامہ برادر احمد علی حسینی نے ملاقات کی وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر قائد محترم سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ملاقات میں اصغریہ آرگنائیزیشن کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جسے قائد محترم نے سراہا۔قائد ملتِ جعفریہ نے تعلیم و تربیت کے میدان میں اصغریہ کی کاوشوں کو سراہا قائد محترم نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور علامہ حیدر علی جوادی صاحب کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی

۔

۔