تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ایک رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ایک رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات

23 مارچ 2022
راولپنڈی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں موجودہ تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی، مجلس عاملہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ جات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں قائد محترم کی خدمت میں عرائض پیش کئے گئے، مختلف دورہ جات کی تفصیلات سے قائد محترم کو آگاہ کیا گیا، ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات قائد محترم کی خدمت میں پیش کی جس پر قائد محترم نے رہنمائی فرمائی، قائد محترم کی خدمت میں عرائض پیش کئے جس پر قائد محترم نے مفید آراء سے نوازا۔